مادھوری ڈکشٹ نے ڈائریکشن اور پروڈکشن کی بجائے صرف اداکاری کو ہی جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا،ہدایتکاری کے لیے خود کو فٹ نہیں سمجھتی، پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز نئے پراجیکٹ کے لیے رابطے کر رہے ہیں۔ سال رواں میں ” ڈیڑھ عشقیہ“ اور”گلاب گینگ“ فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں میری پرفارمنس کو پسند کیا گیا،مادھوری

اتوار 27 اپریل 2014 23:01

مادھوری ڈکشٹ نے ڈائریکشن اور پروڈکشن کی بجائے صرف اداکاری کو ہی جاری ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) مادھوری ڈکشٹ نے ڈائریکشن اور پروڈکشن کی بجائے صرف اداکاری کو ہی جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ان کا کہنا ہے کہ ہدایتکاری کے لیے خود کو فٹ نہیں سمجھتی، پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز نئے پراجیکٹ کے لیے رابطے کر رہے ہیں۔ سال رواں میں ” ڈیڑھ عشقیہ“ اور”گلاب گینگ“ فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں میری پرفارمنس کو پسند کیا گیا۔

مادھوری ڈکشٹ نے 1984ء میں فلم ”Abodh”سے کیرئیر شروع کیا مگر انھیں اصل شہرت فلم ”تیزاب“ سے ہوئی جس میں ان کی انیل کپور کے ساتھ جوڑی کو پسند کیا گیا جب کہ فلم میں ان پر فلمایا جانے والا گیت ”ایک دو تین“ زبان زدعام ہوا۔مستقبل میں انیل کپور کے ساتھ انھوں نے ”رام لکھن“ ، ”پرندہ“ ، ” بیٹا“ ، ” پکار“ ، ” حفاظت“ ، ” کشن کنیا“ ، ” جیون اک سنگھرش“ ، ” جمائی راجہ“ سمیت سپرہٹ فلمیں کیں۔

(جاری ہے)

مادھوری ڈکشٹ کو فلم ”دیاوان“ میں سینئر اداکار ونودکھنہ کے ساتھ بولڈ مناظر عکسبند کروانے پر کافی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا، مگر بعدازاں مستقبل میں انھوں نے اداکار سنجے دت، گوندہ، سلمان خان ، عامر خان ، رشی کپور ، شاہ رخ خان ، اجے دیوگن اور اکشے کمار جیسے سپراسٹارز کے ساتھ کامیاب فلمیں کیں۔ مادھوری ڈکشٹ نے 1999ء کو شادی کر لی۔؎

متعلقہ عنوان :