مرکز کے ذمہ540 ارب روپے کے بقایاجات کی ادائیگی تک آئندہ این ایف سی ایوارڈ نہیں لیاجائیگا‘ سراج الحق،حکومت اورطالبان مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے فوجی اسٹبلشمنٹ کو اس میں شامل کیاجائے‘ امیر جماعت اسلامی
اتوار 27 اپریل 2014 22:03
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) )امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ ملک میں دہشتگردی ، بدامنی اور انارکی پھیلاکر پاکستان کو اپنے ایٹمی پروگرام سے محروم کرنے کی سا زش کی جارہی ہے ، حکومت اورطالبان کمیٹیوں کے درمیان جاری مذاکرات کو نتیجہ خیز اوربامقصد بنانے کے لئے فوجی اسٹبلشمنٹ کو اس میں شامل کیاجائے،نجی ٹی وی چینل اورآئی ایس آئی کے تنازعہ سے بھارت سمیت دشمن قوتیں فائدہ اُٹھارہی ہے، نوازشریف اورآرمی چیف ملکر اس کا فوری حل نکالیں، آئین کے اندر رہتے ہوئے عوام کی حمایت سے حالات بدلنے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
مذکرات نے ہمیشہ اسلحہ کی سیاست کو شکست دی ہے ۔ملٹری آپریشن کو دعوت دینا ملک کو تباہ کرنے اور اپنے پیروں پر کلہاڑی مارنا ہے۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے احیاء العلوم بلامبٹ دیر پائیں میں ختم بخاری شریف کے تقریب دستاربندی سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے کہاکہ دینی مدارس اسلام کے قلعے اور امن وسلامتی کے مراکز ہیں،تاہم امریکہ سمجھتاہے کہ جب تک پاکستان اوراس خطے میں دینی مدارس موجود ہیں،اس وقت تک مسلمانوں کے دل نہیں جیتے جاسکتے ۔
اس لئے انہوں نے دینی مدارس کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ شروع کررکھاہے،اوراسے دہشت گردی کے اڈے قراردیتاہے ۔انہوں نے مرکزی حکومت کی دس ماہ کی کارکردگی کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ غربت اوربے روزگاری روز بروز بڑھ رہی ہے،تاہم حکومت کے پاس کوئی ٹھوس پالیسی نہیں،سراج الحق نے حکومت سے عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے ٹھوس اقدامات اُٹھانے کا بھی مطالبہ کیا، صوبائی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ جلد ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیاجائیگا،اورپانچ کروڑ کی لاگت سے لوئردیرکے مقام اوڈیگرام میں کوٹوہائیڈل پاورپرکام شروع کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ آئندہ این ایف سی ایوارڈ اس وقت تک نہیں لیاجائیگا،جب تک مرکزی حکومت 540 ارب روپے کے بقایاجات ادانہ کردے۔اس موقع پر سراج الحق نے مدرسہ احیاء لعلوم بلامبٹ کے لئے پچاس لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان کیا۔قبل ازیں سراج الحق مرکزی امیرمنتخب ہونے کے بعد پہلی بار چکدرہ پہنچے توہزاروں لوگوں نے ان کا شانداراستقبال کیااور انہیں بڑے جلوس کی شکل میں تیمرگرہ لائے ۔ راستے میں تالاش،تیمرگرہ بازار اور دیگر مقامات پر ان کا شاندار استقبال کیا اور گل پاشی کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
8 فروری کو ن لیگ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ صرف 40 نشستیں جیتی
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
پنجاب میں ن لیگ ختم ہوگی تو کوئی ایسا ہوگا جو خلاء کو پُر کرے گا
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
-
جنرل (ر) قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.