پاکستانی نژادامریکی طلباء بھی سیاست میں حصہ لیں،شیلاجیکسن،کوشش ہے پاکستان اور امریکہ کے درمیان بہتر تعلقات قائم ہوں،تقریب سے خطاب

اتوار 27 اپریل 2014 21:09

پاکستانی نژادامریکی طلباء بھی سیاست میں حصہ لیں،شیلاجیکسن،کوشش ہے ..

ہیوسٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) مریکی کانگریس میں پاکستانی کاکس کی شریک چیئرمین کانگریس ویمن شیلا جیکسن لی نے کہا ہے کہ بحیثیت شریک چیئرمین پاکستانی کاکس ان کی یہی کوشش رہی ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان بہتر تعلقات قائم ہوں، پاکستانی طلبہ کو چاہئے کہ وہ امریکی سیاست میں بھی متحرک ہوں ،ہو سکتا ہے کہ آپ میں سے کوئی آئندہ امریکہ کا صدر منتخب ہو جائے،گزشتہ روز یونیورسٹی آف ہیوسٹن میں پاکستانی طلبہ و طالبات کی نمائندہ ایسوسی ایشن پاکستانی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی ایک تقریب ”ہماری پہچان پاکستان“ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستانی اسٹوڈنٹس صرف ایسوسی ایشن نہیں بلکہ یہ ایک فیملی کی طرح ہے انہوں نے کہاکہ جو پاکستانی نڑاد امریکی طلبہ و طالبات ہیں ان کو چاہئے کہ وہ امریکی سیاست میں سرگرم ہوں انہوں نے کہاکہ واشنگٹن میں پاکستان کی فلاح و بہبود کے لئے ہونے والے ہر کام میں وہ پیش پیش رہتی ہیں ،انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں کافی مثبت پیشرفت ہوئی ہے جبکہ ابھی بہت سا کام باقی ہے جس پر وہ کام کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے طلبہ و طالبات کو پیشکش کی کہ اگر ان کو انٹرن شپ کیلئے کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ اس ضمن میں ان کی بھرپور مدد کر سکتی ہیں، اس موقع پر انہوں نے پاکستانی ثقافت اور دیدہ زیب لباسوں اور مرچ مصالحے والے کھانوں کی بھی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :