پوری قوم مسلح افواج کے پیچھے چٹان کی طرح کھڑی ہے، گورنر سندھ

اتوار 27 اپریل 2014 19:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) پاکستان ایئر فورس کراچی انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ ٹیکنالوجی کے 11 ویں کانووکیشن کی تقریب پی اے ایف میوزیم فیصل بیس کراچی میں منعقد ہوئی جن میں فارغ التحصیل ہونے والے 631طلباء و طلبات کو مینجمنٹ سائنسز، کمپیوٹر سائنسز اور انجئینرنگ کے ڈسپلن میں ڈگریاں عطا کیں گئیں۔تقریب میں مہمان خصوصی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان تھے۔

جنہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طلبات کو گولڈ اور سلور میڈل عطا کیے۔ مہمان خصوصی نے ملک کی ترقی کے لئے اعلیٰ تعلیم اور تحقیق و ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ مسلح افواج کی اپنے مادروطن کے دفاع کی کوششوں میں پوری قوم ان کے پیچھے چٹان کی طرح کھڑی ہے" ۔

(جاری ہے)

چیف آف دی ایئر اسٹاف ، ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ اعزازی مہمان کے طور پر شریک تھے۔ انسٹیٹیوٹ کے صدر ائیر وائس مارشل (ریٹائرڈ) تبریز آصف نے پاکستان کی ترقی میں تعلیم کے کردار اور اس کی اہمیت پر زور دیا اور فیکلٹی اور طلباء و طلبات کی تعلیم کے حصول میں سنجیدہ کوششوں کی تعریف کی۔ اس موقع پرموزنا کنول بی بی اے، زیاد ثناء اللہ بی ایس، صبیح الزمان بی ای، جوزر کربلائی بی سی اے ، فاطمہ علی بی ایس۔

اے ایف، رباب فاطمہ بی ایس۔ای آرپی، ساجد ایم بی اے، ترفہ ایم سی ایس، مبرور احمد ایم بی اے۔ایم آئی ایس، بلال سرور ایم ایس۔ایم ایس، غیاث الدین احمد ایم ایس سی ایس کو نمایاں کارکردگی پر گولڈ میڈل جبکہ حیدر علی شاہ بی بی اے، سید احسن جعفری بی ایس، محمد عدیل قادری بی ای، ردا زھرہ بی ایس۔ٹی ایف، مریم خان بی ایس۔اے ایف، ماہ رخ عثمانی بی ایس۔ای آر پی، شازیہ جاوید ایم بی اے، ماریہ یوسف ایم سی ایس، فہد اختر ایم بی اے۔ایم آئی ایس، ساجدہ رضا ایم ایس ایس ای، مہوش خان ایم ایس ایس ای کو سلور میڈل سے نوازاگیا۔

متعلقہ عنوان :