نارنگ منڈی،پولیس اہلکاراور ساتھیوں کا راستہ مانگنے پر دلہا اور دلہن کو کار سے اتار کر شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، باراتیوں اور دیہاتیوں نے نارووال مریدکے روڈ نارنگ موڑ پرچارپائیاں ڈال کر 4گھنٹے تک مرکزی شاہراہ کو بند کئے رکھا

اتوار 27 اپریل 2014 19:32

نارنگ منڈی،پولیس اہلکاراور ساتھیوں کا راستہ مانگنے پر دلہا اور دلہن ..

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) پولیس اہلکاراور اسکے ساتھیوں نے راستہ مانگنے پر دلہا اور دلہن کو کار سے نیچے اتار کر شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، باراتیوں نے اور دیہاتیوں نے نارووال مریدکے روڈ نارنگ موڑ پرچارپائیاں ڈال کر 4گھنٹے تک مرکزی شاہراہ کو بند رکھ پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ،شدید گرمی کی وجہ سے دوخواتین سمیت چار مظاہرین بیہوش ہو گئے ۔

بتایاجاتاہے کہ نواحی کوٹ دین محمد المعروف ڈیرہ دینداراں میں محنت کش عبدالستار دیندار کی بیٹی عظمی کی شادی دلہا اشفاق فیض سے ہوئی ۔ ولیمے کے روز دلہادلہن کی کار جب گاؤں میں داخل ہوئی توپولیس ملازم گلو وغیرہ راستہ میں ایک بینچ پر بیٹھے تھے کار ڈرائیور نے انہیں راستہ دینے کو کہا تو وہ طیش میں آگئے اور دلہا دلہن کو کار سے نکال کر تشد د کا نشانہ بنایا اس دو ران گاؤں والے اکھٹے ہو گئے انہوں نے احتجاج کیا تو گلو وغیر ہ نے دیگر افراد کے ہمراہ دیگر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ۔

(جاری ہے)

واقعہ کے خلاف پورا گاؤں مشتعل ہو گیا اورباراتیوں اور دیہاتیوں نے نارووال مریدکے روڈ نارنگ موڑ پرچارپائیاں ڈال کر 4گھنٹے تک مرکزی شاہراہ کو بند رکھ پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔ایس ایچ او افتخار بھٹی نے بتایاکہ انویسٹی گیشن جاری ہے ملزمان کے خلاف سخت کارووائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :