پنجاب میں صحت کی سہولیات کی فراہمی پر 102ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں‘وزیرخزانہ ،ادویات کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے 3 ڈرگ ٹیسٹنگ اور غذائی معیار کو جانچنے کیلئے 2 فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں قائم کی جارہی ہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمن
اتوار 27 اپریل 2014 18:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) وزیر خزانہ‘ ایکسائز و ٹیکسیشن پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں اور حکومت بچوں کو بیماریوں سے محفوظ بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور بچوں کو بیماریوں سے محفوظ بنانے کے لئے حفاظتی ٹیکے لگانے اور ویکسین کی فراہمی پر خطیر رقم خرچ کئے جارہے ہیں ،حفاظتی ٹیکوں کے عالمی ہفتہ کے دوان بچوں کو9 مہلک بیماریوں ،ٹی بی،پولیو خناق ،کالی کھانسی،تشنج،ہیپا ٹائٹس،گردن توڑ بخار، نمونیہ اور خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے ہیلتھ سنٹرز،ہسپتالوں اور موبائل ٹیموں کے ذریعے بلا معاضہ لگائے جارہے ہیں۔
مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ حکومت نے کم وسائل رکھنے والے لوگوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے 7ارب 50 کروڑ روپے اورنوزائیدہ بچوں کی طبی سہولیات کے لئے 2۔(جاری ہے)
ارب روپے کے فنڈزفراہم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذرا سی غفلت اور حفاظتی ٹیکے بروقت نہ لگانے سے تقریبا ساڑھے سات لاکھ پاکستانی بچے ہر سال مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر یا تو زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں یا عمر بھر کی معذوری کا روگ لگ جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولیات کی فراہمی پر 102ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں جو کل بجٹ کا 10.9فیصد ہے -انہوں نے کہا کہ ادویات کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ملتان،راولپنڈی اور لاہور میں 3 ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری اور فیصل آباد وراولپنڈی میں غذائی معیار کو جانچنے کے لئے 2 فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس کے لئے 15کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں اورہیلتھ انشورنس کے اجراء کے لئے 4 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جس کا آغاز صوبے کے 4 انتہائی پسماندہ اضلاع سے کیا جا رہا ہے -انہوں نے کہا کہ گردے کے مریضوں کے لئے ڈائلسز کی سہولت کے لئے 30 کروڑ روپے ، ہیپا ٹائٹس اور تپ دق جیسے امراض میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لئے 2 ارب 10کروڑ کے فنڈزخرچ کئے جارہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.