اعتزا زاحسن نے این اے 124میں دھاندلی کیخلاف وائٹ پیپر کی تیاری شروع کر دی

اتوار 27 اپریل 2014 17:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے لاہور کے حلقہ این اے 124میں دھاندلی کیخلاف وائٹ پیپر کی تیاری شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اعتزاز احسن دھاندلی کو وائٹ پیپر کی شکل دینے کے لئے اسے مرتب کر رہے ہیں جبکہ انتخابی نتائج میں مختلف خامیوں کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنر اور ریٹرننگ افسر کے دستخطوں سے حاصل کی جانیوالی دستاویزات کو بھی وائٹ پیپر کا حصہ بنایا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق وائٹ پیپر جاری کرنے کے حوالے سے حتمی تاریخ کا اعلان پارٹی ذمہ داران کی مشاورت سے کیا جائیگا۔