وزیر اعلیٰ نے وال چاکنگ کے الزام میں 15ماہ کے بچے پر مقدمے کے اندراج کا نوٹس لے لیا

اتوار 27 اپریل 2014 17:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں وال چاکنگ کے الزام میں 15ماہ کے بچے پر مقدمے کے اندراج کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیرا علیٰ پنجاب نے مقدمے سے بچے کا نام خارج کرنے کیلئے قانونی طریق کار اپنانے کی ہدایت کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال عام انتخابات کے دوران گوجراوالہ کے علاقے جلال پور جٹیاں کی پولیس نے وال چاکنگ کے الزام میں الیکشن کمیشن کی درخواست پر مسلم لیگ ن کے رہنما نوابزادہ مظہر علی خان ، میجر (ر) نعیم نواز،پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نوابزادہ غضنفر علی گل اور ایک سال تین ماہ کے ابراہیم نامی بچے کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ۔

تاہم عدالت میں پیش نہ ہونے پر ہفتہ کے روز سول جج نے پولیس کو احکامات جاری کئے کہ چاروں ملزموں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :