بنوں میں پرانی دشمنی پر دوگروپوں میں فائرنگ،تین افرادجاں بحق، ٹاؤن شپ کے علاقے قمر قلعہ کے قریب اقوام وزیر قبائل کے دو گرپوں میں دشمنی چلی آرہی تھی، مقامی افراد نے لاشوں کو خلیفہ گل نواز اسپتال منتقل کردیا ،پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی

اتوار 27 اپریل 2014 17:04

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) بنوں میں پرانی دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے،واقعہ کے بعد دونوں گروپ کے افراد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے، مقامی افراد نے لاشوں کو خلیفہ گل نواز اسپتال منتقل کردیا ،پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی،پولیس نے بتایاکہ ٹاؤن شپ کے علاقے قمر قلعہ کے قریب اقوام وزیر قبائل کے دو گرپوں میں دشمنی چلی آرہی تھی اتوارکو دونوں گروپ کے افراد سامنے آئے تومعمولی بات پر تکرار کے بعد ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،واقعہ کے بعد دونوں گروپ کے افراد فرار ہوگئے جس کے بعد مقامی افراد نے لاشوں کو خلیفہ گل نواز اسپتال منتقل کردیا ،پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :