ڈیرہ اسماعیل خان میں جیل توڑنے کے مرکزی منصوبہ ساز حکمت اللہ پولیس مقابلے میں ہلاک، مبینہ دہشت گرد کی خفیہ اطلاع ملنے پر کولاچی علاقے میں آپریشن کیا گیا،حکمت اللہ روری کے رہائشی اورٹی ٹی پی کمانڈر عمران گنڈاپور کے قریبی ساتھی تھے، پولیس مقابلے میں ایک مبینہ دہشت گرد ہوا اور مزید تحقیقات جاری ہیں،ایس ایچ اورتھانہ کولاچی کی گفتگو
اتوار 27 اپریل 2014 16:58
ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں جیل توڑنے کے مرکزی منصوبہ ساز اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر حکمت اللہ عرف متی پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے،پولیس نے اتوار کو بتایا کہ مبینہ دہشت گرد کی خفیہ اطلاع ملنے پر کولاچی علاقے میں آپریشن کیا گیا، جہاں حکمت اللہ نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے مبینہ جنگجو کمانڈر ہلاک ہو گیا،کولاچی پولیس نے دعویٰ کیاکہ حکمت اللہ ناصرف ڈیرہ اسماعیل خان میں جیل توڑنے کے واقعہ میں اہم کردار تھے بلکہ وہ کولاچی کے لونی علاقے میں متعدد حملوں میں بھی مطلوب تھے،مقدورذئی قبیلے سے تعلق رکھنے والے حکمت اللہ روری کے رہائشی اور بعض ذرائع کے مطابق ٹی ٹی پی کمانڈر عمران گنڈاپور کے قریبی ساتھی تھے،کولاچی پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او ہارون خان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ دہشت گرد ہوا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.