موجودہ حالات میں ملک میں ایک مرتبہ پھر مارشل لا آسکتا ہے، امیر جماعت اسلامی
اتوار 27 اپریل 2014 15:36
لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک شدید بحرانوں کا شکار ہے اس صورتحال میں ملک میں ایک مرتبہ پھر مارشل لا نافذ ہوسکتا ہے۔
(جاری ہے)
لوئر دیر کے علاقے بلامبٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے اور امن کے مراکز ہیں لیکن مغربی قوتیں مدارس کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کر رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لیتے ہوئے جیو کے معاملے پر اپنا کردار ادا کرے بصورت دیگر ملک کو سنگین کو نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ موجودہ وفاقی حکومت نے عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے نہیں کئے گئے۔ ملک شدید بحرانوں کا شکار ہے اور یہاں بدامنی اور بے روزگاری عروج پر ہے۔ پرویز مشرف جلد ہی بیرون ملک چلے جائیں گے اس سلسلے میں وفاق اور سابق صدر کے درمیان ایک نیا این آر او طے ہونے جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امن کے قیام کے لئے مذاکرات ضروری ہیں۔ مذاکرات کے آغاز کے بعد خیبر پختونخوا میں امن بحال ہوا ہے، مذاکرات کی کامیابی کے لئے فوج کی اس میں شمولیت بہت ضروری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.