دو آسکر جیتنے والے جارج کلونی کی مسلم خاتون سے منگنی

اتوار 27 اپریل 2014 15:31

دو آسکر جیتنے والے جارج کلونی کی مسلم خاتون سے منگنی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار جارج کلونی نے برطانوی مسلم بریسٹر امل علام الدین کیساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا۔ ہالی ووڈ اداکار نے36 سالہ حسینہ کو منگنی کی انگوٹھی پہنادی۔شوبز کی چکا چوند دنیا کے درخشاں ستارے جارج کلونی کو لندن کی خوبصورت بیرسٹر کی دلیلوں نے ایسا قائل کیا کہ 52سالہ گرویٹی سٹار36سالہ امل کو جیون ساتھی بنانے کا تہیہ کر بیٹھے۔

(جاری ہے)

برطانوی وکیل امل انسانی حقوق کی علمبردار ہیں، جو آج کل وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی قانوی مشیر بھی ہیں۔ محبت کی زبان سے جارج کلونی کا دل جیتنے والی خوبرو حسینہ عربی اور فرانسیسی بھی خوب جانتی ہیں۔ فلم نگری کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر سے ایک ساتھ نظر آنے والے جارج اور امل کی منگنی کی تقریب پچھلے ہفتے لاس اینجلس میں سجی تھی۔دو مرتبہ آسکر اپنے نام کرنے والے امریکی اداکار جارج کلونی نے 1989 ءمیں اداکارہ ٹالیا بال سام سے شادی کی تھی جو کامیاب نہ ہوسکی اور 1993ءمیں علیحدگی ہوگئی۔ مداحوں کو امید ہے کہ امل کی مٹھاس جارج کی بقیہ زندگی کو اور بھی حسین بنادے گی۔