ملکی مسائل کے حل کیلئے تعلیم کا فروغ بہت ضروری ہے ‘عائشہ ثناء

ہفتہ 26 اپریل 2014 23:20

ملکی مسائل کے حل کیلئے تعلیم کا فروغ بہت ضروری ہے ‘عائشہ ثناء

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2014ء) اداکارہ و کمپیئر عائشہ ثناء نے کہا ہے کہ شوبز کی زندگیاں میں بہت سے مشکلات دیکھی ہے مگر کبھی مایوس نہیں ہوئی ‘ملک میں جہا لت اور مسائل کے حل کیلئے تعلیم کا فروغ بہت ضروری ہے ‘اگر ہم اسلام کے بنیادی اصولوں پر عمل کر لیں تو تمام مشکلات ختم اور ملکی میں ترقی وخوشخالی یقینی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں عائشہ ثناء نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان میں تمام لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق بلا تفریق ملیں‘ خاص طور پر ہماری حکومت کو تعلیم ، انصاف ، صحت اور بے روزگاری کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے اگر یہ بنیادی حقوق عوام کو فراہم کر دیئے جائیں تو ملک میں بہت سے مسائل ختم ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :