ایس ایچ او کا عہدہ ختم کر دیا جائے تو جرائم رک سکتے ہیں: آئی جی سندھ

ہفتہ 26 اپریل 2014 21:07

ایس ایچ او کا عہدہ ختم کر دیا جائے تو جرائم رک سکتے ہیں: آئی جی سندھ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2014ء) آئی جی سندھ اقبال محمود نے تجویز کیا ہے کہ کراچی میں ایس ایچ او کا عہدہ ختم کر دیں تو نہ قبضہ ہو گا نہ کوئی بھتہ لے گا۔ آئی جی کا کہنا ہے کہ امن کا قیام ان پر شہر قائد ملک اور وردی کا قرض ہے۔فیڈریشن ہاؤس میں آئی جی سندھ کے دورے کے دوران خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے صدر ذکریا عثمان نے کہا کہ کون سی قوت شہر میں امن قائم نہیں ہونے دے رہی اور امن کب قائم ہو گا۔

جواب میں آئی جی سندھ نے کہا کہ ملک کو مفلوج کرنے والے عناصر کراچی کو مفلوج کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پولیس دو ہزار دو سے غیر قانونی پری پیڈ سمز بند کرنے کے لئے شور مچا رہی ہے۔ کاروباری طبقہ اس سلسلے میں کیوں آواز نہیں اٹھاتا۔ وزیراعظم نے نئی سمز جاری کرنے میں بائیو میٹرکس سمز سے تصدیق کی بات کی ہے لیکن مسئلہ پرانی سمز سے ہے جس پر کچھ نہیں ہو رہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سوال جواب کے دوران ایماندار ایس ایچ او کی تعیناتی کے مشورے پر آئی جی سندھ نے کہا کہ ان کے پاس بہتر حل موجود ہے۔ آئی جی سندھ نے یقین دہانی کرائی کے پولیس غیر سیاسی ہو چکی ہے۔ پولیس کی ٹرانسفر پوسٹنگ وزیر اعلی سندھ پولیس حکام کی سفارش پر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس حکام میں جو مسائل کھڑے کرتے ہیں ہم انہیں محکمہ سے باہر نکال دیں گے۔

متعلقہ عنوان :