Live Updates

جیو کو فوری طور پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے: عمران خان

ہفتہ 26 اپریل 2014 21:07

جیو کو فوری طور پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے: عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2014ء) ‏‫چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاک فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف بے بنیاد الزامات لگانے پر جیو کو قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب پاکستان کو اندرونی اور بیرونی سیکورٹی خطرات کا سامنا ہے، جیو نے پاک فوج اور آئی ایس آئی کو بدنام کیا۔ تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا سیل کے جاری کردہ بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ ثبوت کے بغیر جیو کی ریاستی اداروں کے خلاف مہم ناقابل قبول ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے خلاف مہم میں جیو بہت آگے نکل گیا ہے ہمارے جوانوں کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ عمراں خان نے جیو کے الزامات پر حکومت کی خاموشی کو بھی قابل مزمت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ تمام ریاستی ادارے آئین اور قانون کے تابع رہ کر کام کریں۔

(جاری ہے)

چیرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ولی بابر قتل کیس کے معاملے پر جیو کی الزام تراشی قطعی حیران کن تھی۔

اس معاملے میں جانتے ہوئے بھی کسی جماعت کا نام نہیں لیا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ جیو نے عام انتخابات میں 30 فیصد نتائج آنے پر ہی ہار جیت کا فیصلہ سنا دیا، مگر تحریک انصاف نے صرف آزاد میڈیا کی وجہ سے جیو کی جانب سے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی حمایت پر بھی خاموشی اختیار کیے رکھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حمایت کے بدلے جیو نے کرکٹ براڈ کاسٹنگ حقوق پر مالی فائدہ اٹھایا۔ اںہوں نے واضع کیا کہ تحریک انصاف آزاد میڈیا کے ساتھ کھڑی ہے لیکن جیو نے اس صورتحال کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور پاک فوج اور آئی ایس آئی کو تنفید کا نشانہ بنایا جس پر جیو کو فوری طور پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :