وزیراعلیٰ بلوچستان کا نصیرآباد اور جعفرآباد کو اوچ ٹو سے بجلی کی فراہمی کا اعلان

ہفتہ 26 اپریل 2014 20:51

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2014ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے لہڑی ہاؤس ڈیرہ مرادجمالی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نصیرآباد اور جعفرآباد کو اوچ ٹو سے بجلی فراہمی کا اعلان کردیا اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ڈیرہ یار سے صحبت پور اور ڈیرہ یار سے اوستہ سڑک مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے اور سختی سے بی اینڈ آر محکمہ کے اہلکاروں کو تاکید کرتے ہوئے کہاکہ فوراً کام شروع کیا جائے اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ڈیرہ مراد جمالی سے منجھو شوریٰ روڈ کے پچاسی فیصد کام مکمل ہوچکا ہے بقایا کام کوشش کرونگا اس موقع پر انہوں نے کہاکہ محکمہ خوراک سے 70ہزار بوری چوری ہوگئے ہیں اس کا فوراً تحقیقات شروع کردی ہے اس موقع پر کہاکہ لیویز اور پولیس آپ غریب لوگوں کی خدمت گار ہے جو ایس ایچ او عوام سے رشوت لیتے ہیں اس کا فوراً رپورٹ حکام بالا تک پہنچایا جائے اس موقع پر ایم پی اے خان لہڑی نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور دیگر معززین معتبرین کا ظہرانہ دیا ۔

متعلقہ عنوان :