حکومت سرکاری ملازمین کے مسائل سے باخبر ہے ، آئندہ بجٹ میں ریلیف دیں گے ،سینئرصوبائی وزیرسراج الحق ،کلرک برادری کے اپ گریڈیشن کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو بھیجوا دی ہے جلد خوشخبری سنیں گے ،وفدسے گفتگو

ہفتہ 26 اپریل 2014 19:20

حکومت سرکاری ملازمین کے مسائل سے باخبر ہے ، آئندہ بجٹ میں ریلیف دیں ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2014ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان و سینئر صوبائی وزیرخیبرپختونخوا سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کو ریلیف دیں گے۔کلرک برادری کے آپ گریڈیشن کی سمری منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ کو بھیجوا دی ہے ۔سرکاری ملازمین جلد خوشخبری سنیں گے ۔

وہ پشاور میں اپیکا کے وفد سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کررہے تھے ۔وفد کی قیادت اپیکا کے مرکزی جنر ل سیکرٹری بنارس جدون کررہے تھے وفد میں صوبائی صدر اپیکا اورنگزیب خان کاشمیر ی ، شاہد علی خان ڈپٹی جنر ل سیکرٹری ، امتیاز شیخ صدر اپیکا ہری پور،غلام سرور نوشہرہ ، فضل اکبر پشاور ، فضل ربی ملاکنڈ ، افسر خان ڈپٹی جنر ل سیکرٹری مردان ، خواجہ رشید ، محمد نفیس ملاکنڈ ، غلام مصطفیٰ جنر ل سیکرٹری دیر بالا اور دیگر شامل تھے ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے موقع پر امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان اور صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ خان بھی موجود تھے۔وفد نے کلریکل سٹاف کی آپ گریڈیشن کی سمری کے حوالے سے سینئر وزیر سراج الحق کا شکریہ ادا کیا اور سراج الحق کے کوششوں کو سراہا ۔ سراج الحق نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری ملازمین محنت سے کام کریں اور عوام کے خادم بن ان کی خدمت کریں۔ صوبائی حکومت سرکاری ملازمین کے مسائل سے باخبر ہے اور آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کوریلیف دیں گے۔

متعلقہ عنوان :