چوہدری شجاعت کی جانب سے دی گئی دورہ پاکستان کی دعوت امیتابھ بچن نے قبول کرلی
ہفتہ 26 اپریل 2014 16:38
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26اپریل 2014ء) بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے سابق وزیر اعظم اورمسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے دی گئی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
(جاری ہے)
چوہدری شجاعت حسین نے بھارتی اداکار رضا مراد کے ذریعے امیتابھ بچن کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی جسے بگ بی نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی مصروفیات سے جیسے ہی فرصت ملی وہ پاکستان ضرور آئیں گے، امیتابھ بچن نے چوہدری شجاعت حسین کے نام خط میں ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تاخیر سے جواب دینے پر معذرت کی ہے۔
امیتابھ بچن نے خط میں لکھا کہ پاکستان سے میری بہت سی یادیں وابستہ ہیں اورمیری والدہ کا تعلق بھی فیصل آباد سے تھا جب کہ دادا کراچی کے اعلیٰ قانون دان تھے اور وہ اپنے دور میں پنجاب کے وزیرخزانہ بھی رہے۔ انہوں نے کہاکہ جب وہ بیمار تھے تو ان کی صحت یابی کے لئے پاکستان میں بہت دعائیں کی گئیں، ان کے پاس پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرنے کے الفاظ نہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
کیا رنویرسنگھ اوردیپیکا پڈوکون کا بریک اپ ہونے والا ہے
-
اریجیت سنگھ کی لائیو کنسرٹ میں ناخن تراشنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی
-
حمائمہ ملک بھی ویب سیریز'ہیرا منڈی' کے سحر میں مبتلا
-
اداکارہ عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل
-
سلمان خان کا مداحوں کے نام لکھا خط سوشل میڈیا پر وائرل
-
اداکار اکشے کمار کی جولی ایل ایل بی 3کو قانونی مسائل کا سامنا
-
وزیراطلاعات سے ہالی و ڈ پروڈکشن ٹیم کے ارکان کی ملاقات ،مختلف امورپر غور
-
عالیہ بھٹ نے میٹ گالا کے کارپٹ پر حسن کے جلوے بکھیر دیئے
-
ثانیہ مرزا کا ’باس لیڈی‘ لک فیشن کے متوالوں کی توجہ کا مرکز
-
قوس قزح کے رنگوں میں رنگی یمنیٰ زیدی کا حسن آسمان کو چھونے لگا
-
کنگنا رناوت خود کا امیتابھ سے موازنے کرنے کے بیان پر ڈٹ گئیں
-
میٹ گالا 2024: اسموکنگ نہ سیلفی، سخت شرائط لاگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.