منموہن سنگھ کے بھائی بی جے پی میں شامل،کانگریس کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان

ہفتہ 26 اپریل 2014 14:11

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26اپریل 2014ء) بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کے سوتیلے بھائی دلجیت سنگھ کوہلی بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوگئے ،بھارتی میڈیاکے مطابق انتخابات کا دنگل اپنے جوبن پر ہے ایسے میں کانگریس کو اس وقت زوردار دھچکا لگا جب وزیر اعظم من موہن سنگھ کے سوتیلے بھائی دلجیت سنگھ کوہلی نے بی جے پی میں شمولیت کا اعلان امرتسر میں نریندر مودی کی ریلی کے دوران کیا، شمولیت کے موقع پردلجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ من مو ہن سنگھ کے ساتھ کانگریس کے رویئے پر ناخوش تھے اسی لیے انہوں نے بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا،انہوں نے کہاکہ وہ جلد ہی بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں،بھارتی میڈیاکے مطابق سنگھ فیملی دلجیت کے اس فیصلے پر حیران ہے لیکن حیرانی کی کیا بات، سیاست کا یہی دستور ہے ، اقتدار جاتا ہے تو اپنے بھی ساتھ چھوڑنے لگتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :