راولپنڈی کے علاقہ فیصل کالونی میں گیس لیکج سے دھماکہ،چارافرادزخمی

ہفتہ 26 اپریل 2014 14:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26اپریل 2014ء) راولپنڈی کے علاقہ فیصل کالونی میں گیس لیکج سے دھماکہ ہو گیا جس سے دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں کو فوری طورپر اسپتال میں منتقل کردیاگیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق فیصل کالونی میں گھر میں رات بھر گیس لیکج ہوتی رہی ،ہفتہ کی صبح کچن میں ماچس جلانے پر زور دار دھماکہ ہو گیا، زخمیوں کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے،ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :