سلمان خان کیلئے بالی وڈ میں سب سے ”فٹ ہیرو“ کا اعزاز

ہفتہ 26 اپریل 2014 13:38

سلمان خان کیلئے بالی وڈ میں سب سے ”فٹ ہیرو“ کا اعزاز

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26اپریل 2014ء) دبنگ خان نے بالی ووڈ ميں سب سے بہترين جسامت ركھنے والے اداكار كا اعزاز اپنے نام كر ليا۔

(جاری ہے)

ایک بھارتی جریدے کی جانب سے بہترین جسامت رکھنے والے اداکار کے لئے کرائے گئے آن لائن سروے میں سلمان خان نے یہ اعزاز اپنے نام کیا جب کہ دوسرے نمبر پر ہرتیک روشن رہے، سروے کے مطابق سلو بھائی نے 43.36 فيصد ووٹ جب کہ ہرتیک روشن 42.81 فيصد ووٹ حاصل کئے، سروے میں زیادہ تر لوگوں کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں دبنگ خان کی جسامت جیسا ہی شائد کوئی دوسرا اداکارہو۔

متعلقہ عنوان :