انسانی حقوق کیلئے عدلیہ کا کردار اہم ہے،اقلیتوں کیلئے قوانین کو موثر بنانا ہوگا،چیف جسٹس
ہفتہ 26 اپریل 2014 13:07
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26اپریل 2014ء) چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے عدلیہ کا کردار اہم ہے اور ملک میں اقلیتوں کے تحفظ کے لیے قوانین کو موثر بنانا ہوگا۔ سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں قومی جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹسسز صاحبان سمیت تمام رجسٹرارز نے شرکت کی ۔اجلاس میں سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے سے متعلق کیے گئے اقدامات پر کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی نے کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے عدلیہ کا کردار اہم ہے ملک مٰیں عدلیہ آزاد اور آئین اور قانون کی بالاستی ہے۔
(جاری ہے)
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ دنیا کے دو سو ممالک میں مسلمان اقلیت میں ہیں اگر ہم چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کو دیگر ممالک میں آزادی ہو تو ہمیں بھی اپنے ملک میں اقلیتوں کے تحفظ کے لیے قوانین کو موثر بنانا ہوگا، اقلیتوں کو ملک میں اپنی عبادات کے لیے مکمل آذادی ہونی چاہئے جبکہ متبادل مصالحتی نظام کے حوالے سے قوانین پر بھی غور کی جائیگا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ بین الااقوامی جوڈیشل کانفرنس کی سفارشات پر بھی غور کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.