جاوید میانداد نے پی سی بی کیخلاف عدالت جانے کا عندیہ دے دیا
ہفتہ 26 اپریل 2014 12:15
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26اپریل 2014ء) سابق کپتان جاوید میانداد نے پی سی بی کیخلاف عدالت جانے کا اشارہ دیدیا، ان کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی تباہی پر چپ سادھ کر نہیں بیٹھ سکتا۔ نکالے گئے ملازمین کے ساتھ مل کر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے بھوک ہڑتال کرنے کو بھی تیار ہوں، بورڈ کے معاملات کرکٹرز ہی چلاسکتے ہیں، وزیر اعظم سے کہوں گا کہ کام کی نوعیت کے مطابق موزوں شخصیت کا انتخاب کریں۔
جاوید میانداد نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی وجہ شہرت کرکٹ نہیں صحافت ہے، وزیر اعظم سے کہوں گا کہ کام کی نوعیت کے مطابق موزوں شخصیت کا انتخاب کریں، اس کھیل کے ماہرین سابق کرکٹرز ہیں، بورڈ کے معاملات بھی وہی بہتر انداز میں چلا سکتے ہیں، ٹیم کی کارکردگی اچھی نہ ہوئی تو تنقید کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا،کرکٹ کی تباہی پر زیادہ دیر تک چپ سادھ کر نہیں بیٹھوں گا،عدالت سے رجوع کرنے کیلیے تیار ہوں۔(جاری ہے)
آئین کے تحت منتخب ہوکر مینڈیٹ لے کر آتے تو کسی کو اعتراض نہ ہوتا لیکن کھیلوں میں سیاست ہوگی تو بہتری کیسے آئے گی، لوگ کرکٹ اور اس کے خیر خواہوں کوپہچانتے ہیں، میری خدمات کی بھی قدر کرتے ہیں، آواز اٹھائی تو میرے پیچھے کھڑے ہونگے۔
انھوں نے کہا کہ کوئی مینڈیٹ نہ ہونے کے باجود عبوری سیٹ اپ کی طرف سے بڑے فیصلے سمجھ سے بالاتر ہیں، کئی ایسے چھوٹے ملازمین کو بھی فارغ کردیا گیا جن کی وجہ سے سسٹم چلتا ہے۔ استعفیٰ اس لیے دیا تھا کہ شاید کچھ لوگوں کا روزگار بچ جائے لیکن ایسا نہیں ہوا،متاثرہ ملازمین کو لے کر پارلیمنٹ کے سامنے بھوک ہڑتال کروں گا،دیکھتے ہیں کیسے معاملہ حل نہیں ہوتا۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں ہمارے ملک کی کاؤنٹیز ہیں جن سے کرکٹرز کو روزگار اور کھیلنے کے مواقع دونوں میسر آتے ہیں، ان کو ختم کرنے سے رہی سہی کرکٹ بھی ختم ہوجائے گی،کھیل کی بہتری کیلیے ان لوگوں کو آگے لانا ہوگا جنھوں نے ملک کی خدمت کی اور معاملات کو سمجھتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.