کراچی،دہلی کالونی میں دھماکے کا مقدمہ درج ،تین مشکوک افراد گرفتار

ہفتہ 26 اپریل 2014 11:53

کراچی،دہلی کالونی میں دھماکے کا مقدمہ درج ،تین مشکوک افراد گرفتار

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26اپریل 2014ء) کراچی ڈیفنس کی دہلی کالونی میں مسجد کے باہر ہونے والے دھماکے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں دھماکا خیز مواد اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ۔

(جاری ہے)

مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے دہلی کالونی اور قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران تینتالیس مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ۔ مشتبہ افراد کو نامعلوم جگہ پر منتقل کر کے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ، گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد مسجد کے قریب ہونے والے دھماکے میں خاتون سمیت چھ افراد جاں بحق اور تیس زخمی ہو گئے ۔ پولیس حکام کے مطابق دس کلو گرام دھماکہ خیز مواد رکشے میں نصب کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :