شمالی وزیرستان:دو قبائل میں مسلح تصادم میں 17افراد ہلاک، 14زخمی

ہفتہ 26 اپریل 2014 11:46

شمالی وزیرستان:دو قبائل میں مسلح تصادم میں 17افراد ہلاک، 14زخمی

میرانشاہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26اپریل 2014ء) شمالی وزیرستان میں زمین کے تنازعے پر دو قبائل میں مسلح تصادم میں3روز کے دوران 17افراد ہلاک اور 14زخمی ہوگئے ،سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل دتہ خیل کے علاقے لوڑہ منڈی میں زمین کے تنازعے پر پپلی اور مداخیل قبائل میں تین روز سے جھڑپیں جاری ہیں جن میں دونوں گروپ ایک دوسرے کے خلاف میزائلوں ،مارٹر توپوں ، راکٹوں اور دیگر خودکار ہتھیار وں کا استعمال کر رہے ہیں،علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے جس کے باعث لوگوں نقل مکانی کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :