علی حیدرگیلانی سے متعلق ویڈیو حکومت کو بھیجی گئی نہ ہی اس کی تفصیلات کو وفاقی وزیرداخلہ سے منسوب کرنا مناسب ہے،ترجمان وزارت داخلہ

جمعہ 25 اپریل 2014 22:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اپریل۔2014ء) وزارت داخلہ کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ علی حیدرگیلانی سے متعلق نہ توویڈیو حکومت کو بھیجی گئی اورنہ ہی اس کی تفصیلات کو وفاقی وزیرداخلہ سے منسوب کرنامناسب ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ یہ درست ہے کہ میڈیا سے غیررسمی بات چیت میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خاان نے اس بات کا اعتراف کیا کہ علی حیدر گیلانی کی ایک ویڈیو ان کے نوٹس میں آئی ہے ترجمان نے کہاکہ اس ویڈیو کی بلاجواز تشہیر نہ توعلی حیدر گیلانی کیلئے مناسب ہے اورنہ ہی ان کے اہلخانہ کیلئے اطمینان کا باعث ہو گی۔

میڈیا کو ایسے حساس معاملات پر رپورٹنگ کرتے ہوئے اغوا شدہ افراد کے مستقبل اور اس کے خاندان کے جذبات کا احسااس کرنا چاہیے۔جو کچھ ویڈیو میں کہاگیا اس کے اکثر مندرجات کوحقائق سے منافی تصور کرتے ہیں۔