سابق وزیراعظم کے مغوی بیٹے کی ویڈیو جاری، تاوان ادا کرنے کی اپیل

جمعہ 25 اپریل 2014 17:29

سابق وزیراعظم کے مغوی بیٹے کی ویڈیو جاری، تاوان ادا کرنے کی اپیل

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2014ء) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے مغوی بیٹے کی ویڈیو قانون نافذ کرنے والے اداروں، حساس اداروں، اعلیٰ حکومتی عہدیداروں اور ان کے اہل خانہ کو مل گئی۔ وڈیو میں زنجیروں میں جکڑے حیدر گیلانی نے فوری تاوان ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اغواء کاروں نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے مغوی بیٹے حیدر گیلانی کے ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے۔

ویڈیو میں حیدر گیلانی زخمی حالت میں زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ وہ کالعدم تحریک طالبان کی قید میں ہیں۔ بلکہ وہ عسکریت پسندوں کے کسی اور گروہ کے قبضہ میں ہیں۔ حیدرگیلانی کا کہنا ہے تاوان کے معاملے کو سنجیدہ نہیں لیا جا رہا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حیدر گیلانی نے ویڈیو پیغام میں اپنے اہلخانہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور الزام لگایا ہے کہ اعلیٰ حکام کے علاوہ ان کے اہلخانہ بھی تاوان کی ادائیگی میں تاخیر کر رہے ہیں۔

ویڈیو پیغام میں حیدر گیلانی نے رہائی کیلئے تاوان ادا کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اغواء کاروں نے حیدر گیلانی کی رہائی کیلئے ابتدائی طور پر دو ارب روپے مانگے تھے مگر اس وقت پچاس کروڑ روپے کی ادائیگی کیلئے بات چیت ہو رہی ہے ۔ ویڈیو کے مطابق اغواء کار گروپ نے ایک ماہ کا الٹی میٹم دیا ہے۔ س

متعلقہ عنوان :