وزیر اعظم سے جیمز ڈوبنز اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر مملکت آئی ٹی انوشہ رحمان نے الگ الگ ملاقاتیں

جمعہ 25 اپریل 2014 17:10

وزیر اعظم سے جیمز ڈوبنز اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر مملکت آئی ٹی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2014ء) وزیراعظم نواز شریف سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان جیمز ڈوبنز اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر مملکت آئی ٹی انوشہ رحمان نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان جیمز ڈوبنز نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کی صورتحال اور نیٹو فوج کے افغانستان سے انخلا پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر افغانستان میں صدارتی انتخابات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں امریکی سفیر رچرڈا ولسن اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے وزیر اعظم کو تھری جی اور فور جی کی کامیاب نیلامی کی تفصیلات بتائیں۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جدید موبائل ٹیکنالوجی سے زراعت،صنعت اور تعلیم کے شعبوں میں انقلاب آئے گا۔ وزیر اعظم نے وزیر خزانہ اور انوشہ رحمان کی انتھک کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی میں مجموعی پیش رفت سے 10لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔

متعلقہ عنوان :