محکمہ صحت نے گزشتہ سال برخاست کئے گئے 197ڈاکٹروں کوبحال کر دیا

جمعہ 25 اپریل 2014 16:56

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2014ء)محکمہ صحت پنجاب نے گزشتہ سال برخاست کئے گئے 197ڈاکٹروں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

بحال ہونے والے ڈاکٹروں سے کہا گیا ہے کہ وہ سات روز کے اندر اپنی تعیناتی کی جگہ پرجوائننگ دیں ۔ میڈیکل آفیسرز کو 2013ء میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے منتخب کیا گیا تھا اور حلف نامے جمع نہ کرانے پر انہیں برخاست کر دیا گیا تھا۔