اوچ ٹو پاور پلانٹ کا افتتاح،اندھیرے اب تھوڑے دنوں کے مہمان ہیں ، وزیراعظم نواز شریف

جمعہ 25 اپریل 2014 14:25

اوچ ٹو پاور پلانٹ کا افتتاح،اندھیرے اب تھوڑے دنوں کے مہمان ہیں ، وزیراعظم ..

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2014ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اوچ ٹو پاور پلانٹ منصوبے کا افتتاح کر دیا جس سے اوچ پاور پلانٹ کی مجموعی پیداوار 990 میگاواٹ تک پہنچ جائے گی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اوچ ٹو پاور منصوبے کا افتتاح مسرت کا باعث ہے ۔اندھیرے اب تھوڑے دنوں کے مہمان ہیں ، سستی بجلی کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

آئندہ سات سے آٹھ سال کے دوران بجلی کی پیداوار کو ملکی استعمال سے زائد تک بڑھا دینگے۔توسیعی منصوبے سے اوچ کی مجموی پیداوار 990 میگاواٹ ہوجائے گی۔انھوں نے کہا منصوبے کی تکمیل میں اپنے دن رات ایک کرنے والے مزدور مبارکباد کے مستحق ہیں۔سرمایہ کاروں کو دعوت دی کہ وہ بجلی کے منصوبوں میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں تاکہ ملک کو اندھیروں سے نکالا جا سکے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اولین ترجیح ہے جس پر عمل پیرا ہیں ۔اپنے دور حکومت کی بلوچستان کی اتنی خدمت کر جائیں گے جتنی ترقی پہلے کبھی نہیں ہوئی۔بلوچستان کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔آئندہ تین سالوں میں بلوچستان کے ہر شہر میں گھریلو استعمال کے لیے گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس سلسلے میں وزیر قدرتی گیس کو آگاہ کر دیا ہے۔

ڈیرہ مراد جمالی (دنیا نیوز)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اوچ ٹو پاور پلانٹ منصوبے کا افتتاح کر دیا جس سے اوچ پاور پلانٹ کی مجموعی پیداوار 990 میگاواٹ تک پہنچ جائے گی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اوچ ٹو پاور منصوبے کا افتتاح مسرت کا باعث ہے ۔

اندھیرے اب تھوڑے دنوں کے مہمان ہیں ، سستی بجلی کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔آئندہ سات سے آٹھ سال کے دوران بجلی کی پیداوار کو ملکی استعمال سے زائد تک بڑھا دینگے۔توسیعی منصوبے سے اوچ کی مجموی پیداوار 990 میگاواٹ ہوجائے گی۔انھوں نے کہا منصوبے کی تکمیل میں اپنے دن رات ایک کرنے والے مزدور مبارکباد کے مستحق ہیں۔سرمایہ کاروں کو دعوت دی کہ وہ بجلی کے منصوبوں میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں تاکہ ملک کو اندھیروں سے نکالا جا سکے۔

انھوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اولین ترجیح ہے جس پر عمل پیرا ہیں ۔اپنے دور حکومت کی بلوچستان کی اتنی خدمت کر جائیں گے جتنی ترقی پہلے کبھی نہیں ہوئی۔بلوچستان کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔آئندہ تین سالوں میں بلوچستان کے ہر شہر میں گھریلو استعمال کے لیے گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس سلسلے میں وزیر قدرتی گیس کو آگاہ کر دیا ہے۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/219971#sthash.nPYKsm7Z.dpuf

متعلقہ عنوان :