سیکیورٹی فراہم کی جائے تو بھارتی ٹیم پاکستان آنے کیلئے تیار ہے،راجیو شکلا

جمعہ 25 اپریل 2014 13:26

سیکیورٹی فراہم کی جائے تو بھارتی ٹیم پاکستان آنے کیلئے تیار ہے،راجیو ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2014ء) بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ سیکورٹی فراہم کی جائے تو بھارتی ٹیم بھی پاکستان آنے کو تیار ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا کہ سیکورٹی کا مسئلہ حل ہو جائے تو یہ دوریاں مٹ سکتی ہیں۔راجیو شکلا نے بگ تھری اور آئی پی ایل میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت کے حوالے سے بھی بات کی۔اسی نامراد سیکورٹی خدشات کے جن نے پاکستان کرکٹ کو نگل لیا اب بھی اگر اسے بوتل میں بند کر لیا جائے تو روایتی حریف بھارت سمیت تمام غیر ملکی ٹیمیں پاکستان کے ویران میدان آباد کر لیں۔

متعلقہ عنوان :