17 ویں فیبا باسکٹ بال ورلڈ کپ 30 اگست سے شروع ہوگا
جمعہ 25 اپریل 2014 13:24
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2014ء) فیڈریشن آف انٹرنیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (فیبا) کے زیر اہتمام 17 ویں فیبا باسکٹ بال ورلڈ کپ 30 اگست سے 14 ستمبر تک سپین میں کھیلا جائے گا۔
(جاری ہے)
میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 24 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی، جن کو چارگروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں سپین، سربیا،فرانس، برازیل، مصر اور ایران، گروپ بی میں فلپائن، سینیگال، پورٹو ریکو، یونان اور کروشیا، گروپ سی میں ترکی، ڈومینیکن ریپبلک، امریکہ، فن لینڈ، نیوزی لینڈ اور یوکرین جبکہ گروپ ڈی میں لیتھوانیا، انگولا، کوریا، سلوانیا، میکسیکو اور آسٹریلیا شامل ہیں۔
ایونٹ کے ابتدائی روز 12 میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنلز 6 اور 7 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، کوارٹر فائنلز 9 اور 10، سیمی فائنلز 11 اور 12 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ 14 ستمبر کو فائنل ہو گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
-
پاکستان ویسٹ انڈیزویمنز ون ڈے سیریز(کل) سے کراچی میں شروع ہوگی
-
بابر اعظم 100 ففٹی پلس مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف 2 نصف سنچریاں دور
-
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.