مینز چیمپئنز چیلنج ہاکی ٹورنامنٹ کل سے ملائیشیا میں شروع ہوگا

جمعہ 25 اپریل 2014 13:24

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2014ء) مینز چیمپئنز چیلنج ہاکی ٹورنامنٹ (آج) ہفتہ سے ملائیشیا میں کھیلی جائیگا جس میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

جن میں میزبان ملائیشیا، کینڈا، کوریا، جاپان، نیوزی لینڈ، آئرلینڈ، پولینڈ، اور فرانس شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے پہلے روز چار میچز کھیلے جائینگے۔ ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم تین گروپ میچ کھیلے گی، ناک آؤٹ مرحلہ یکم مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ سیمی فائنل مقابلے 3 مئی اور فائنل 4 مئی کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :