پی سی بی نے وقار یونس کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا حتمی فیصلہ

جمعہ 25 اپریل 2014 13:24

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈنے وقار یونس کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانیکا حتمی فیصلہ کر لیا ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر معین خان نے سابق فاسٹ بولر کو فون کرکے پی سی بی کی خواہش سے آگاہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

معین خان نے انھیں پی سی بی کی خواہش کے متعلق بتایاجس پر وقار یونس نے کوئی بھی عہدہ لینے کیلئے اپنی شرائط سے انھیں آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کیلئے وقار یونس کی تمام شرائط مان لی ہیں ۔اس ضمن میں پی سی بی پانچ مئی کے بعد ان کی تقری کا باقاعدہ اعلان کریگی۔

متعلقہ عنوان :