ہالی وڈ فلم”واکنگ وِد دی اینیمی“ امریکی سینما گھروں کی زینت بن گئی

جمعہ 25 اپریل 2014 12:10

ہالی وڈ فلم”واکنگ وِد دی اینیمی“ امریکی سینما گھروں کی زینت بن گئی

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2014ء)دوسری جنگ عظیم میں اپنے خاندان سے بچھڑنے والے شخص کی زندگی پر مبنی نئی ہالی وڈ فلم”واکنگ وِد دی اینیمی“ امریکی سینما گھروں کی زینت بن گئی-فلم ڈائریکٹر مارک شمڈ کی زیر نگرانی بننے والی فلم کی کہانی دوسری جنگِ عظیم میں فیملی سے بچھڑنے والے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو نازی آفیسر کا بھیس بدل کر ناصرف اپنے گھر والوں کے بارے میں معلومات حاصل کرتا ہے بلکہ دیگر خفیہ راز بھی جان لیتا ہے ۔

(جاری ہے)

فلم میں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار بین کنگسلے سمیت جوناس آرم سٹرونگ ، سائم ڈیوٹن اور مارک ویلز اہم کرداروں میں جلوہ گر ہیں ۔