پاکستانی اداکارہ دانش تیمور اور عائزہ خان جلد شادی کرنے والے ہیں

جمعہ 25 اپریل 2014 12:09

پاکستانی اداکارہ دانش تیمور اور عائزہ خان جلد شادی کرنے والے ہیں

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2014ء)ایک سال قبل یہ خبر منظر عام پر آئی تھی کہ پاکستانی اداکار دانش تیمور اور عائزہ خان کی منگنی ہوگئی ہے پھر یہ خبر گردش کرنے لگی کہ ان دونوں کی منگنی ختم ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

لیکن اب ان دونوں کے مداحوں کے لئے خوشی کی خبر یہ ہے کہ یہ دونوں اداکار جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔خبروں کے مطابق ان کی شادی میں انڈسٹری کے سبھی اداکار شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ یہ دونوں اداکار کئی ڈراموں میں ایک ساتھ جلوہ گر ہو چکے ہیں اور ان کی جوڑی کو شائقین میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔