غداری مقدمہ، ایف آئی اے کی رپورٹ پرویز مشرف کے وکلا کو دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
جمعہ 25 اپریل 2014 11:34
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2014ء) خصوصی عدالت نے غداری مقدمے میں سابق صدر پرویز مشرف کے وکلا کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی رپورٹ دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی اے کی جانب سے اب تک جو تحقیقات کی گئی جس کی بنا پر سابق صدر کے خلاف غداری کا مقدمہ شروع کیا گیا وہ رپورٹ انہیں دی جائے جب کہ شفاف ٹرائل کے لئے یہ ان کا حق بنتا ہے کہ وہ اس رپورٹ کا جائزہ لیں اور اس رپورٹ میں جن کے بیانات قلم بند کئے گئے ان سے جرح کی جاسکے۔
فروغ نسیم نے اپنے دلائل میں کہا کہ ایف آئی اے کی رپورٹ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت نہیں آتی کہ اس کو خفیہ رکھا جائے جس پر پراسیکیوشن ٹیم کے رکن طارق حسن نے بھی کہا کہ ہم یہ دعویٰ نہیں کررہے کہ یہ رپورٹ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت آتی ہے کہ اس کو خفیہ رکھا جائے۔
(جاری ہے)
عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل کی جانب سے ایف آئی اے کی رپورٹ لینے سے متعلق دائر درخواست پر وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ اس درخواست پر فیصلہ دینے کےلئے کافی وقت درکار ہے جس پر بیرسٹر فروغ نسیم نے عدالت سے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کرنے کی درخواست کی تاہم عدالت نے سماعت 28 اپریل تک ملتوی کردی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.