ورسٹائل اداکارنصیرالدین شاہ کے بعد معروف اداکارسونوسود نے بھی پاکستانی فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کر لیا، نوجوان ہدایتکارعدیل پی کے کی پہلی فلم ”عشق پوزیٹو“ میں مرکزی کردار ادا کرینگے

جمعرات 24 اپریل 2014 00:12

ورسٹائل اداکارنصیرالدین شاہ کے بعد معروف اداکارسونوسود نے بھی پاکستانی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2014ء) بالی ووڈ کے معروف فنکاروں نے دھڑا دھڑ پاکستانی فلمیں سائن کرنا شروع کردیں۔ورسٹائل اداکارنصیرالدین شاہ کے بعد معروف اداکارسونوسود نے بھی پاکستانی فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وہ نوجوان ہدایتکارعدیل پی کے کی پہلی فلم ”عشق پوزیٹو“ میں مرکزی کردار ادا کرینگے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں عدیل پی کے نے ممبئی کے فلم سٹی اسٹوڈیومیں سونوسود سے گزشتہ روز ملاقات کی اورفلم میں کام کرنے کی رضامندی ظاہرکرنے پرفلم کی شوٹنگ کا شیڈول ترتیب دے ڈالا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بطورفلم ڈائریکٹر اپنی پہلی فلم ”عشق پوزیٹو“ کے دو کرداروں کی تلاش میں بھارت آیا تھا۔ جب میں پاکستان سے ممبئی کے لیے نکلا تومیں اپنی فلم میں اداکارسونوسود اورورسٹائل کرن کھیر کوسائن کرنا چاہتا تھا۔ممبئی کے فلم سٹی اسٹوڈیو میں سونو سود کوفلم کی کہانی اوران کے کردار کے بارے میں جونہی میں نے بتایاتوانھوں نے کام کرنے کی رضامندی ظاہر کردی

متعلقہ عنوان :