خود کو موسیقی جیسے مشکل ترین فن کا معمولی سا طالبعلم سمجھتا ہوں ، راحت فتح علی خان ،لوگ مجھے موسیقی کا استاد کہتے ہیں ، قوالی میرا خاندانی کام ہے ،میرا خاندان صدیوں سے اس فن سے وابستہ ہے ، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 24 اپریل 2014 00:10

خود کو موسیقی جیسے مشکل ترین فن کا معمولی سا طالبعلم سمجھتا ہوں ، راحت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2014ء) عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ لوگ مجھے موسیقی کے استاد کا درجہ دیتے ہیں لیکن میں خود کو اس مشکل ترین فن کا معمولی سا طالبعلم سمجھتا ہوں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوالی میرا خاندانی کام ہے اور میرے بزرگ کئی صدیوں سے فن قوالی سے وابستہ ہونے کی وجہ سے بزرگان دین کی درگاہوں پر حاضریاں دے رہے ہیں اس لئے میں اپنی خاندرانی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے قوالی کے شعبہ میں آیا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم نصرت فتح علی خان نے قومی کو پوری دنیا میں متعارف کرایا اور ان کی وفات کے بعد جو ذمہ داری مجھے سونپی گئی اس کا مجھ پر بہت زیادہ پریشر تھا کیونکہ ان کے اور اپنی فیملی کے نام کو آگے بڑھانا میرے لئے بہت بڑا چیلنج تھا جس کے لئے ہر لمحہ کوشش کرتا رہتا ہوں ۔

متعلقہ عنوان :