لاڑکانہ حلقہ پی ایس 36 میں پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا ، سہیل انور سیال 41 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب

جمعرات 24 اپریل 2014 00:02

لاڑکانہ حلقہ پی ایس 36 میں پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا ، سہیل انور سیال ..

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2014ء) لاڑکانہ حلقہ پی ایس 36 میں پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے نامزد کردہ امیدوار سہیل انور سیال 41 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر سرکاری نتائج کے مطابق سہیل انور سیال نے 41 ہزار 344 ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں الیکشن میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار شفقت حسین انڑ نے 16ہزار 838 ووٹ حاصل کئے۔ واضح رہے کہ یہ نشست پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی الطاف حسین انڑ کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :