بجلی چوری کے خلاف کارروائی کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، عابد شیر علی ، فوج ہمارا بڑا بھائی ہے جس کی عزت کرنا ہر پاکستانی کا فرض ہے ،صحافیو ں سے گفتگو

جمعرات 24 اپریل 2014 21:51

بجلی چوری کے خلاف کارروائی کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، عابد شیر علی ، ..

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2014ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف کاروائی کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے ہم پورے ملک میں بجلی چوروں کو پکڑ رہے ہیں خواہ وہ سندھ میں ہو یا پنجاب میں ہوسندھ بلوچستان ،کے پی کے سمیت پنجاب میں جہاں بجلی چوری ہوگی انشاء اللہ وہاں بجلی نہیں دینگے جو لوگ بل جمع کرتے ہیں انہیں مکمل بجلی کی فراہمی دی جائے گی بجلی چوری کا وقت گذر چکا ہے کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو اسکی بجلی کاٹی جائے گی گڈو تھرمل کی بحالی کا کام وزیر اعظم کے دست مبارک سے شروع کیا ہے جبکہ اچ پاور پلانٹ میں گیس سے بجلی پیدا کی جائے گی جس سے بجلی کی پیدا وار میں اضافہ ہوگا اور ملک میں توانائی کے بحران کو ختم کرنے میں مدد ملے گی گڈو تھرمل اور اچ پاور پلانٹ کے افتتاح کے بعد 15مئی تک 1100میگا واٹ بجلی ہمارے سسٹم میں شامل ہوگی اور یہ ہمارا قوم کو تحفہ ہے چوروں کا تعاقب کرکے کنڈا مافیا کا خاتمہ کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی ہاؤ س جیکب آباد میں صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایکسیئن سیپکو جیکب آباد ظہورنوناری بھی موجود تھے وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی طرف واپڈا کے 56ارب واجب الادا ہیں آزاد کشمیرکے وزیر اعظم کو بھی 36ارب کی بقایا جات کی ادائیگی کے لیے گزارش کی ہے بلوچستان میں غیر قانونی چلنے والے 16ہزار سے زائد ٹیوب ویل ختم کیے جائینگے انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کے دوران جولوگ واپڈا کے اہلکاروں اور عملہ کو نقصان پہنچا رہے ہیں اب ان کی بدمعاشی نہیں چلے گی جہاں واپڈا املاک کو نقصان پہنچایا جائے گا اس کی ذمیدار صوبائی حکومت ہوگی انہوں نے کہا کہ عوام اپنا بل ادا کرے وہاں پر لوڈشیڈنگ میں کمی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ وفاق صوبوں کو بجلی دیتا ہے جس کا ہم بل لینے کا حق رکھتے ہیں 30مئی تک اس سال کی وصولی مکمل کرنی ہے جس کے لیے ہم مصروف عمل ہیں اپریل تک بجلی چوروں کے خلاف ہمارا آپریشن مکمل ہوجائے گاایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ واپڈا نجکاری کی طرف نہیں جارہا البتہ کچھ یونٹس ضرور پرائیویٹائز ہونگے انہوں نے کہا کہ کوئی انتقامی کاروائی نہیں کر رہے چوری چوری ہوتی ہے الزام لگانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ہم سے دلیل سے بات کریں سیاسی مصلحت کے تحت چوری کرائی جاتی ہے ووٹ لینے کی خاطر لوگوں میں چوری کی عادت ڈالی گئی بجلی چوروں کے خلاف پنجاب میں تو کیس بھی داخل کیا گیا ہے اور بجلی چور گرفتار بھی ہوئے ہیں ہمارا کام چوروں کو پکڑنا ہے مخالفوں کے شور و غل سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہم یہ اقدامات پاکستان کی بہتری کے لیے کر رہے ہیں اس محکمے میں بجلی چوری کا خاتمہ کرکے دم لیں گے بجلی چوری میں جو واپڈا ملازم ملوث ہیں ان کو معطل کر کے انکوائری کی جارہی ہے بعد میں نوکری سے بر طرف بھی کیا جائے گا ہم اپنا کام کر رہے ہیں اوراس میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کرینگے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ بجلی چوری کے خاتمے پر منحصر ہے 2ہزار میگا واٹ بجلی اس سال واپڈا کے سسٹم میں شامل ہوجائے گی ماضی کی حکومتوں کی دس سالا کارکردگی سے ہماری دس ماہ کی کارکردگی بہتر ہوگی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فوج ہمارا بڑا بھائی ہے جس کی عزت کرنا ہر پاکستانی کا فرض ہے پر میڈیا وار کے ذریعے اس ادار ے کو کمزور کرنے کی سازش کی گئی اگر فوج کمزور ہوجائے تو ملک ختم ہوجائے گا دفاعی اداروں کو ہٹ کیا گیا جو کہ زیادتی ہے ہمیں ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے انہوں نے کہا کہ طالبا ن سے مذاکرات جاری ہیں جس سے بہتری کی امید ہے پرویزمشرف کا مستقبل عدالتوں کے ہاتھ میں ہے عدالت فیصلہ کرے گی اور حکومت اس پر عمل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :