پاکستان سمیت دنیاکے نو ایٹمی ممالک کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ دائر،مقدمہ امریکا کی سابق نیوکلیئرٹیسٹ سائٹ مارشل آئی لینڈ نے کیا،سان فرانسسکومیں امریکاپر الگ مقدمہ بھی دائر

جمعرات 24 اپریل 2014 21:18

پاکستان سمیت دنیاکے نو ایٹمی ممالک کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ دائر،مقدمہ ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2014ء) امریکا کی سابق نیوکلیئرٹیسٹ سائٹ مارشل آئی لینڈ نے پاکستان سمیت نو ایٹمی ممالک کے خلاف دی ہیگ کی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا،میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں مارشل آئی لینڈ کی جانب سے درخواست ایک امریکی تنظیم دی نیوکلیر ایج پیس فاوٴنڈیشن نے دائر کی ، درخواست کے مطابق امریکا اور دیگر نو ایٹمی طاقتیں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاوٴ اور این پی ٹی ٰ کے آرٹیکل سکس کے تحت مذاکرات کروانے میں ناکام رہی ہیں، معاہدے پر عملدرآمد میں ایٹمی ممالک کی ناکامی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، امریکا نے 1946 سے 1958 کے دوران مارشل آئی لینڈ پر متعدد ہائیڈروجن اور ایٹم بم کے تجربات کیے ،مارشل آئی لینڈ نے اس سلسلے میں سان فرانسسکو کی عدالت میں امریکا پر علیحدہ سے بھی ایک مقدمہ دائر کیا ،مارشل آئی لینڈ کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کے عوام نے ناقابل تلافی نقصان اٹھایا وہ چاہتے کہ دنیا میں کوئی اور خطہ اس تجربے سے نہ گزرے۔

متعلقہ عنوان :