ملک سے آلودگی کے خاتمے اور ماحول کو صاف رکھنے کیلئے عوامی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،ماہرین،میڈیا کواس میں اپنا کرداراداکرناچاہیے،حکومت اسلام آباد کی کچی آبادیوں کو صاف پانی فراہم نہیں کر رہی، جنگلات کی کٹائی روکنے کے حوالے سے پارلیمنٹ کو قانون سازی کرنی چاہیے، مختلف ممالک کے منفی ماحول کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، ماحول اور موسمیاتی تبدیلیوں کے موضوع پر نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں ایک روزہ ورکشاپ سے خطاب
جمعرات 24 اپریل 2014 20:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2014ء) ماحولیات کے ماہرین نے کہا ہے کہ ملک سے آلودگی کے خاتمے اور ماحول کو صاف رکھنے کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے وگرنہ آنیوالی نسلیں ہمیں معاف نہیں کرینگی جبکہ اخبارات اور ٹی وی چینلز کو اس بارے میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اس ایشو کو ترجیحی بنیادوں پرسامنے لانا ہوگا۔
ماحول اور موسمیاتی تبدیلیوں کے موضوع پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب ،اسلام آبادمیں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے شفقت کاکا خیل نے کہا کہ تیل و گیس کے استعمال کی وجہ سے آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے،ساڑھے پانچ گنا آبادی میں اضافے کی وجہ سے دیہی علاقوں میں بھی آلودگی بڑھ رہی ہے،حکومت اسلام آباد کی کچی آبادیوں کو صاف پانی فراہم نہیں کر رہی،کراچی کا واحد دریا کا پانی بھی قابل استعمال نہیں رہا،کراچی میں روزانہ18.50ہزار ٹن فضلہ پیدا ہو رہا ہے جس کو ٹھکانے لگانے کے مناسب انتظامات نہیں ہیں،فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے،کھادوں کے بے دریغ استعمال سے دیہی علاقوں کا پانی بھی آلودہ ہو رہا ہے،پاکستان کے وجود میں آنے کے موقع پر صرف4ملیں موجود تھیں جو کہ اب18,300یونٹس تک پہنچ چکی ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.