وزیراعظم (کل ) نصیرآباد کا دورہ کریں گے، ڈیرہ مراد جمالی میں اوچ پلانٹ کا افتتاح بھی کرینگے

جمعرات 24 اپریل 2014 20:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف کل بروز جمعہ کوضلع نصیرآباد کا دورہ کریں گے پروگرام کے مطابق وزیرااعظم میاں محمد نواز شریف ضلع نصیرآباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں اوچ پلانٹ کا افتتاح کرینگے وزیراعظم کو اس موقع پر ضلع نصیرآباد کے بارے میں امن وامان کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بلوچستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور سینئر صوبائی وزیر اور چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری صوبائی وزیر خوراک میر اظہار حسین کھوسہ صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ کے مشیر برائے زکواة وعشر میر عبدالماجد ابڑو اور دیگر وزراء اور ارکان اسمبلی سمیت علاقے کی شخصیات موجود ہونگے وزیراعظم کے دورہ ضلع نصیرآباد کے موقع پر سیکورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اور ضلع میں داخل ہونیوالی گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ جمعرات کے روز سے شروع کردیا گیا تھا اور خاص طور پر کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :