حکومت سنجیدہ ہے تو اب بھی مذاکرات کے لئے تیار ہیں، ترجمان کالعدم تحریک طالبان
جمعرات 24 اپریل 2014 20:30
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2014ء) کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کا کہنا ہے کہ خیبرایجنسی میں ہمارے ساتھیوں پر حملہ کیا گیا تاہم حکومت سنجیدگی کو یقینی بنائے تو اب بھی مذاکرات کے لئے تیارہیں۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان کالعدم تحریک طالبان کا کہنا تھا کہ خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ان کے ساتھیوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں کئی ساتھی ہلاک ہوئے جس کی تحریک طالبان مذمت کرتی ہے، شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ حکومت نے جنگ بندی کے دوران کوئی مطالبہ پورا نہیں کیا اگر حکومت اپنے اختیارات اور سنجیدگی کے حوالے سے یقین دلائے تو اب بھی مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک طالبان کے درمیان جنگی بندی کی ڈیڈ لائن 10 اپریل کو ختم ہوگئی تھی جس کے بعد حکومتی اور طالبان کمیٹیوں کی جانب سے سیز فائر کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں تاہم اس دوران ملک میں دہشت گری کی کارروائیاں ایک بار پھر شروع کردی گئی ہیں جس کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.