گوادر پہنچنے پر وزیر اعظم کا آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے استقبال کیا

جمعرات 24 اپریل 2014 19:01

کوئٹہ/گوادر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2014ء) وزیراعظم میاں نواز شریف جمعرات کے روز ضلع گوادر کے دورے پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچے تو پی این ایس کرم ائیر بیس پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ بلوچستان مسلم لیگ ن کے صدر سینئر صوبائی وزیر اور چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری صوبائی وزیر اطلاعات عبدالرحیم زیارتوال سمیت ارکان اسمبلی اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبا ل کیا وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال بھی وزیراعظم کے ہمراہ گوادر پہنچے تھے وزیراعظم کی گوادر آمد کے موقع پر سیکورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے ۔