نیشنل مینجمنٹ کالج لاہور کے وفد کا فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ ،فرنٹیئر کور کے کر دار پر یفنگ دی گئی ،ایف سی مشکل کی ہر گھڑی میں بلوچستان کے عوام کی دکھ درد میں برابر کے شریک ہے ، بریفنگ

جمعرات 24 اپریل 2014 19:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2014ء) نیشنل مینجمنٹ کالج لاہور کے وفد نے ایف سی ہیڈ کوارٹرکا دورہ کیا ۔کرنل ایف سی ہیڈ کوارٹر نے وفد کو بلوچستان کے حالات اور فرنٹےئر کور کے کردار پر جامع بریفنگ دی۔تفصیلات کے مطابق نیشنل مینجمنٹ کالج لاہور کے13رکنی وفد نے ہیڈ کوارٹر فرنٹےئر کور بلوچستان کا دورہ کیا اور کرنل ایف سی ہیڈکوارٹر محمد اختر خان سے ملاقات کی۔

کرنل ایف سی ہیڈکوارٹر نے وفد کو بلوچستان کے حالات اور فرنٹےئر کور بلوچستان کی کارکردگی پر جامع بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فرنٹےئر کور صوبے کی طویل سرحدوں کی نگرانی ،قومی تنصیبات کی حفاظت ،غیر قانونی اسلحہ اور منشیات کی روک تھام کے ساتھ ساتھ عوام کی جان و مال کی حفاظت پر مامور ہے اور مشکل کی ہر گھڑی میں بلوچستان کے عوام کی دکھ درد میں برابر کے شریک ہے۔

(جاری ہے)

قدرتی آفات ،سیلاب ،زلزلہ یا دہشت گردی کے واقعات میں فرنٹےئر کور نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے اور دہشتگردوں کی سرکوبی اور بیخ کنی میں اپنی قیمتی جانوں کی قربانیاں پیش کی ہیں۔وفد نے بلوچستان میں فرنٹےئر کور کے گراں قدر خدمات اور قربانیوں کو سراہا اور فرنٹےئر کور کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلوچستان کے عوام کیلئے خاص طور پر محبت ،خلوص اور امن کا پیغام لے کر آئے ہیں۔کرنل محمد اخترخان نے وفد کا ایف سی ہیڈکوارٹر کے دورے پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :