ملک کی ترقی کے لئے فوجی اور سیاسی قیادت ایک صفحے پر ہے، وزیراعظم نواز شریف

جمعرات 24 اپریل 2014 17:32

ملک کی ترقی کے لئے فوجی اور سیاسی قیادت ایک صفحے پر ہے، وزیراعظم نواز ..

گوادر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اپریل 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لئے فوجی اور سیاسی قیادت ایک صفحے پر ہے۔

(جاری ہے)

گوادر میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت ملک کے سیاسی، سماجی اور معاشی مسائل کو حل کرنے کے لئے پرعزم ہے جب کہ پاکستان کی ترقی کے لئے فوجی اور سیاسی قیادت ایک ہی صفحے پر ہے، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ گوادر شہر جتنی توجہ کا مستحق ہے اسے اتنی توجہ نہیں دی گئی، گوادر کو ہانگ کانگ اور سنگاپور کی طرز پر فری پورٹ ہونا چاہیے بلکہ اب تک اسے فری پورٹ بن جانا چاہئے تھا۔

اس سے قبل جب وزیراعظم نواز شریف گوادر پہنچے تو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ان کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :