بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں کو دھماکوں اور بعد کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے دو روزہ تربیتی مشقیں

جمعرات 24 اپریل 2014 17:16

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اپریل 2014ء) بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں کو دھماکوں اور اس کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے دو روزہ تربیتی مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹریننگ میں عملی دھماکوں کیساتھ ان سے بچاوٴ اور بموں کو ناکارہ بنانے کیلئے جدید طریقے شامل ہیں۔غیر ملکی ماہرین کی زیر نگرانی میں منعقد کورس میں سندھ، بلوچستان اور ریلوے پولیس نے بھی شرکت کی۔بم ڈسپوزل یونٹ کے اراکین کا کہنا ہے کہ دھماکوں سے متعلق عملی مشقوں سے انہیں دہشت گردی سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔