پشاور ، تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دور ان 21افراد کو گرفتار کرلیا گیا ، علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا

جمعرات 24 اپریل 2014 17:08

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اپریل 2014ء) صوبائی دارالحکومت پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران21 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں زریاب کالونی، فقیر آباد، گڑ منڈی اور قصہ خوانی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران غیر قانونی تعمیرات اور دکانوں کے متعدد تھڑے مسمار کر دیئے۔

(جاری ہے)

اس دوران کار سرکار میں مداخلت پر 21 افراد کو گرفتار کیاگیا واقعہ کے بعد علاقے میں خو ف وہراس پھیل گیا

متعلقہ عنوان :